اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، گورنر گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 12:02

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 جون 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نواز شریف نے گورنر گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر سے بھی ملاقات کی، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، پولیٹیکل سیکر ٹری آصف کمانی سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں گورنر گلگت بلتستان میں حالیہ کرائے گئے انتخابات کے نتائج سے متعلق بریف کیا ، جبکہ اجلاس میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی، وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان میں ہونے والے شفاف انتخابات کو سراہا اور گورنر گلگت بلتستان کو شفاف انتخابات پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مبصرین نے بھی گلگت بلتستان میں ہونے والے صاف و شفاف انتخابات کی تعریف کی ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ شفاف انتخابات کا سہرا انتظامیہ، گورنرر، عوام ، فوج اور عدلیہ کے سر ہے.