پی کے 95لوئر دیر میں دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ معطل

الیکشن کمیشن نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی شکایات پر الیکشن کو کالعدم قرار دیا تھا

جمعرات 11 جون 2015 12:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 95لوئر دیر میں الیکشن کمیشن کے دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے کو معطل کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے پی کے 95لوئر دیر میں دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا جماعت اسلامی کے پی کے 95 سے کامیاب امیدوار اعزاز ملک نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ الیکشن کے فیصلے کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ پی کے 95 لوئر دیر میں خواتین نے اپنی مرضی سے ووٹ کاسٹ نہیں کئے تھے خواتین کو کسی نے ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا تھا لہذا اس بات کو جواز بنا کر دوبارہ الیکشن کرانے کا کوئی جواز نہیں بنتا اس پر پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا واضح رہے کہ پی کے 95 لوئر دیر میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی شکایات موصول ہوئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا تھا

متعلقہ عنوان :