رگبی ورلڈ کپ 2015 کے انعقاد میں100 دن باقی

جمعرات 11 جون 2015 12:04

رگبی ورلڈ کپ 2015 کے انعقاد میں100 دن باقی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)رگبی کے ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے انعقاد میں سو دن باقی رہ گئے۔ برطانوی شہزادے ہیری نے جگ مگ کرتی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔شہزادے ہیری نے دو ہزار تین کے رگبی ورلڈ کپ کی فاتح برطانوی ٹیم کے کھلاڑی ولکن سن کے ہمراہ ٹرافی کو ایک اسٹینڈ پر سجایا۔

(جاری ہے)

اس رنگارنگ تقریب میں اسکول کے بچوں اور رگبی فٹ بال یونین کے ملازموں نے بھرپور شرکت کی۔

رگبی ورلڈ کپ کی خوبصورت ٹرافی کو برطانیہ اور آئرلینڈ کے مختلف شہروں کے سفر پر روانہ کیا گیا جس کا مقصد شہریوں کو رگبی کے عالمی مقابلے دیکھنے کے لیے راغب کرنا ہے۔رگبی ورلڈ کپ میں بیس ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ برطانیہ رگبی ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔