بھارت ‘ کیرالہ ہوائی اڈئے پرعملے اوربھارتی فورسزمیں جھڑپیں، ایک فوجی ہلاک،2زخمی

جمعرات 11 جون 2015 12:33

کیرالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بھارتی ریاست کیرالہ کے ہوائی اڈے پر عملے اور بھارتی فورسز میں جھڑپوں کے دوران ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ‘تصادم کے بعد فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے کاریپوری ہوائی اڈے پر ایئرپورٹ عملیاور بھارتی سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس میں جھڑپیں ایئرپورٹ اتھارٹی کے افسر کے داخلے پر ہوئیں ‘جھڑپوں میں سی آئی ایف ایس کا ایک فوجی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے مزید نفری طلب کرلی ہے ‘ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :