Live Updates

پشاور بم دھماکہ،عمران خان ،وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور آصف زرداری کی مذمت

جمعرات 11 جون 2015 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس اور عوام دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں،عوام سے ملکر دہشت گردوں کا صفایا کریں گے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روزچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور کے علاقے حیات آباد فیز5 میں ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر کورکی گاڑی پرخود کش حملے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے اور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بادل منڈلا رہے ہیں ،پولیس اور معصوم عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے عوام کی مدد سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے،دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی پشاور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے،ادھر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی پشاور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات