مودی پا کستا ن مخا لف بیا نا ت کی بجا ئے اپنی غر یب عوام کی فکر کر یں ، نفیسہ شاہ

جمعرات 11 جون 2015 13:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے 27کروڑ عوام کی فکر کرنی چاہیے جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ، وزیراعظم نواز شریف بھارتی وزیراعظم کو خود جواب دیں ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ایک آنکھ نہیں بھاتی ۔

انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت نے جو بیان دیا ہے وہ اچھا مگر بین الاقوامی سطح پر ان کی آواز کو سنجیدگی سے نہیں لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جس زبان میں نریندر مودی بیان دے رہا ہے اسی زبان میں وزیراعظم نواز شریف کو بیان دینا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تسلسل نہیں ہے اورنہ اس میں کوئی جان ہے حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے اس سے پاکستان آگے نہیں بڑھے گا ۔