فٹ بالر میسی کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

جمعرات 11 جون 2015 13:14

فٹ بالر میسی کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) اسپین کی عدالت نے ٹیکس چوری کے مقدمیمیں ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالرلیونل میسی کی مقدمے میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔4 بارکے فیفا پلیئرآف دی ایئراوربارسلونا کلب کے سپراسٹارمیسی اوران کے والد کے خلاف اسپین میں ٹیکس فراڈ کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے ان پرالزام ہے کہ انہوں نے 2007 اور 2009 میں ٹیکس بچانے کے لئے اپنی آمدنی کم ظاہر کی تھی۔

(جاری ہے)

میسی کی جانب سے اسپین کی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔کیس کی سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ اس بات کے متعدد ثبوت ہیں کہ فٹبالرایک بڑے مالیاتی گروپ سے مالی طور پر مستفید ہوئے اورانہوں نے اسپین کے محکمہ انکم ٹیکس کو بھاری نقصان پہنچایاہیواضح رہے کہ بارسلونا کلب میسی کو تنخواہ کے طور پر سالانہ ایک کروڑ60 لاکھ یورو دیتا ہے اور یوں وہ دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اس کے علاوہ میسی نے مختلف اشتہاری کمپنیوں کے ساتھ لاکھوں ڈالر کے معاہدے بھی کررکھے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ان کی کل سالانہ آمدن 31 ملین یورو سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :