پہلا منور مغل میموریل ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 14جون سے شروع ہوگا
جمعرات 11 جون 2015 13:24
اسلام آباد ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن(پی ڈی ایس اے) کے زیراہتمام پہلا منور مغل میموریل ڈس ایبلڈ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ 14 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں شروع ہوگا۔
(جاری ہے)
پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ ٹور نامنٹ میں اسلام آباد اور پنجاب بھر سے ٹاپ 32 معذور کھلاڑی شرکت کریں گے اور بیرونی کھلاڑیوں کے تمام رہائشی، سفری اور یومیہ الاؤنس کے اخراجات ایسوسی ایشن خود برداست کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر منور مغل مرحوم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے جن کا گذشتہ برس انتقال ہو گیا تھا جو کہ پی ڈی ایس اے کے سرپرست بھی تھے، شیخ عبدالوحید نے کہا کہ روواں برس ستمبر میں ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کروائی جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.