ٹنڈو محمد خاں ‘لاؤڈ اسپیکر ٓرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر ترقی پسند پارٹی کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 11 جون 2015 13:29

ٹنڈو محمد خاں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)لاؤڈ اسپیکر ٓرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر ترقی پسند پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج ، ٹنڈو محمد خان میں شٹربند ہڑتال ، کاروباری مراکز بند ، پولیس کا گشت، تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان میں ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں 09 جون کی شام کو نکالی کئی گئی ریلی کے بعد ٹنڈو محمد خان پولیس اسٹیشن پر سب انسپیکٹر اشتیاق اعوان کی فریاد پر مرکزی رہنما ڈاکٹر احمد نوناری، ضلعی جنرل سیکریٹری سید سارنگ شاہ اور سیری شوگر ملز کے رہنما اقبال حاجانو کے خلاف دفعہ 06، لاؤڈ اسپیکر ٓردیننس 2015، کے تحت مقدمہ درج کرنے کے خلاف ترقی پسند پارٹی کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پر ٹنڈو محمد خان شہر میں مکمل ہڑتال کی گئی ، شہر کے تمام کاروباری مراکز ، شاہی بازار ، اناج منڈی، صرافہ بازار، اسٹیشن روڈ، سمیت تمام واپاری ، تجارتی مراکز بند رہے ، انتظامیہ کی جانب سے کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔