وزیر اعظم کی پشاور میں فرنٹیئر ریزور پولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ پر حملے کی مذمت ‘ رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 11 جون 2015 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پشاور میں فرنٹیئر ریزرو پولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی جمعرات کو وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :