وزیراعلیٰ پنجاب اوروفاقی وزیر داخلہ کی پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے بھائیوں کے اہل خانہ سے تعزیت
جمعرات 11 جون 2015 13:35
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اوروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے بھائیوں کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت اور مقتول بھائیوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ‘ وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
جمعرات کو ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بغیر کسی پروٹوکول کے راولپنڈی میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے بھائیوں کے گھر پہنچے۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد سے قبل سڑکوں پر کھڑے اہلکاروں کو بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مقتول بھائیوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
دونوں نے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس موقع پر کہا کہ اس اندوہناک واقعہ پر دلی دکھ ہے ملزموں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پولیس کے پاس براہ راست فائرنگ کا کوئی جواز نہیں تھا میرا وعدہ ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف دلاؤں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.