صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے شفقت محمود کو تحر یک انصاف لاہور کا آرگنائزراور مہر واجد ڈپٹی آرگنائزر مقرر کر دیا

جمعرات 11 جون 2015 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کو تحر یک انصاف لاہور کا آرگنائزراور مہر واجد ڈپٹی آرگنائزر مقرر کر دیاجبکہ صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے بجلی کی فی یونٹ پر4روپے سر چارج کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پرحکو مت کا صارفین کو 90ارب کے فائدے سے محروم کر نا ظلم کی انتہا ہے ‘ حکو مت فوری طور پر ایسے ظالمانہ فیصلے کو واپس لیں ورنہ پنجاب بھر میں شدید احتجاج کیا جا ئیگا‘ ظالم حکمران عوام کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں‘انکے مظالم کے خلاف بھر پور جد وجہد کی جائیگی اور ایسے نااہل حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا ۔

جمعرات کے روزتحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ر کن قومی اسمبلی شفقت محمود کو تحر یک انصاف لاہور کا آرگنائزراور مہر واجد ڈپٹی آرگنائزر مقررکر نے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور انکو ہدایت کی ہے کہ لاہور میں پارٹی کو متحر ک کر نے کیلئے کارکنوں سے رابطوں کی مہم کا آغاز کیا جائے جبکہ پارٹی دفتر میں مختلف وفودسے گفتگو میں تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی کے اتنے ریکارڈ قائم کیے ہیں کے ان نااہل حکمرانوں کو نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو نا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :