پاکستان کر کٹ بورڈ زبانی پلاؤ پکانے میں سب سے آگے نکل گیا
جمعرات 11 جون 2015 13:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مشکوک ایکشن والے باؤلرز کے معائنے کیلئے بائیو مکینک لیب ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی۔ پی سی بی نے رواں سال مارچ تک لیب بنانے کا دعوی کیا تھا حقیقت میں کام ابھی شروع بھی نہیں ہوا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے بارے کہا جاتا ہے کہ ان کی آنکھیں تب کھلتی ہیں جب پانی سر سے گزر جاتا ہے۔ یہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بائیو مکینک لیب کی ادھوری عمارت ہے جس کے بنانے کا منصوبہ2006 میں شہریار خان کے بطور چیئرمین پہلے دور میں شروع ہوا۔
پھر نسیم اشرف آئے اعجاز بٹ کا دور بھی آیا لیکن کسی کی نظر یہاں نہ پڑی۔ کرکٹ کے حالات بدلنے کیلئے ذکاء اشرف اور نجم سیٹھی بھی چیئرمین کی گدی پر بیٹھے لیکن اس لیب کی نہ سنی گئی۔ حالات نے کروٹ لی پاکستان کے سٹار سپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر پابندی لگی۔(جاری ہے)
جس نے سوئے ہوئے بورڈ حکام کو جگا دیا لیکن یہ ہوش بھی چند دنوں کا تھا۔ پی سی بی نے چند ہفتوں میں کام شروع اور رواں سال مارچ تک مکمل کرنے کا اعلان کیا۔
گزرتے وقت کے ساتھ جب سب کا دھیان ہٹا تو بورڈ نے ایک بار پھر اس عمارت سے منہ موڑ لیا۔ اب پی سی بی کا موقف ہے کہ رواں سال سمتبر میں کام شروع ہوگا اور آئندہ سال جنوری میں یہ لیب پوری طرح سے کام کرنا شروع کر دے گی۔ باوٴلرز کے ایکشن کے معائنے کے لئے بائیو مکنیک لیب آسٹریلیا' جنوبی افریقہ ' انگلینڈ اور بھارت کے پاس ہے جہاں سعید اجمل اور محمد حفیظ کو بھجوا کر بورڈ اپنے کروڑوں روپے خرچ کر چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.