صحافت مقدس پیشہ ہے ‘صحافیوں نے قلمی جہاد کے ذریعے معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کیلئے ہمیشہ بہترین کردار ادا کیا

چیف آرگنائز آل آزادکشمیر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 11 جون 2015 13:45

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) چیف آرگنائز آل آزادکشمیر مرکزی انجمن تاجران و صدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہاہے کہ صحافت مقدس پیشہ ہے صحافیوں نے قلمی جہاد کے ذریعے معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لیے ہمیشہ بہترین کردار ادا کیا۔صحافی برادری کو جدید طرز کی سہولیات دی جائیں جب بھی کوئی واقعہ رونما ہو تا ہے صحافی برادری انسانی ہمدردی کے ناطے سب سے پہلے وہاں پہنچ کررضا کارانہ خدمت کا جذبہ لے کر انسانی خدمت میں صف اول کا کردار اداکرتے ہیں حکومت کی جانب سے صحافی برادری کے لیے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

جدید دور میں جدید طرز کی سہولیات دے کر صحافی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد جموں و کشمیر اسٹیٹ برانچ کی جانب سے صحافیوں کی فرسٹ ایڈٹریننگ دینے کی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے صحافی برادری کو فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی۔جب کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگورار یا کوئی بھی واقع پیش آتا ہے تو صحافی برادری اپنی مدد اپ کے تحت وہاں پہنچ ہے اس ٹریننگ میں صحافیوں کو تربیت دی گئی کہ کوئی بھی واقعہ رونما ہونے کے بعد سب سے پہلے پہنچنے والے صحافی ہیں اور وہ کس طرح متاثرہ لوگوں کو مدد کریں گے۔

حادثات ،آگ لگ جانا، قدرتی آفات کے علاوہ دیگر بے شمار واقعات جو روز مرہ زندگی میں پیش آتے ہیں صحافی برداری کو ان واقعات کے بارے میں ٹریننگ دی گئی کہ وہ کس طرح ایسے حالات سے نمٹیں گے۔تین روزہ ٹریننگ کے آخری دن کی تقریب سے صحافی محمد افضل گوندل، محمد افضل صابری، یاسین تبسم ، اختر ایوب،چوہدری خالد انجم، محمد امین کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔ڈویژن میرپور کے مختلف صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ،سہیل شیرازی، عامر شہزاد، محمد نصیر، افضل صابری، وجدان یوسف، وقاص علی،محمد تبسم ،سیف اللہ، ملک شہزاد، محمد ظہور،شیخ حمید الحق کے علاوہ دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی ،چوہدری محمد نعیم نے فرسٹ ایڈ ٹریننگ حاصل کرنے والے صحافیوں کو اسناد دی۔

متعلقہ عنوان :