بھارتی وزیراعظم کے بیان پر حکومت کا موقف واضح انداز میں سامنے آ چکا ہے، بیان انتہائی غلط اور نامناسب ہے

وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمن کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 11 جون 2015 14:26

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے بیان پر حکومت کا موقف واضح انداز میں سامنے آ چکا ہے، بیان انتہائی غلط اور نامناسب ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھارتی وزیراعظم کے بیان کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، حکومت ان کے بیان کی مذمت کرتی ہے اس طرح کے بیانات دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کے بیان کے بعد دو ٹوک موقف آیا اس میں کوئی ابہام موجود نہیں۔

متعلقہ عنوان :