اداکارہ و ماڈل زاراملک کا ملٹی نیشنل کمپنی کیساتھ کمرشل کا معاہدہ ،شوٹ کیلئے عید الفطرکے بعد ملائیشیاء جائینگی

جمعرات 11 جون 2015 14:42

اداکارہ و ماڈل زاراملک کا ملٹی نیشنل کمپنی کیساتھ کمرشل کا معاہدہ ،شوٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) اداکارہ و ماڈل زاراملک نے ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے ساتھ کمرشل کا معاہدہ کرلیا جس کے شوٹ کیلئے زاراملک عید الفطرکے بعد ملائیشیاء جائینگی جہاں ملٹی نیشنل کے کمرشل شوٹ میں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زاراملک اور ملٹی نیشنل کمپنی کے درمیان 7لاکھ روپے کا معاوضہ طے پایا ہے جس پر دونوں طرف سے معاہد ہ ہوگیا ہے ۔یادر ہے کہ اداکارہ و ماڈل زاراملک کا شمار پاکستان کی سپرسٹار ماڈلز میں ہوتا ہے اور اب تک وہ 100سے زیادہ شوٹ میں حصہ لے چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :