ترقی پانے والے سول سروس کے گریڈ 22 کے افسران کی وزیر اعظم سے ملا قات

جمعرات 11 جون 2015 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے حال ہی میں ترقی پانے والے سول سروس کے گریڈ 22 کے افسران نے ملاقات کی ہے جس میں وزیر اعظم نے افسران کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں حال ہی میں گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسران نے ملاقاتکی اس موقع پر وزیر اعظم نے افسران کو مبارکباد دی اور افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول سرونٹس ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور افسران اپنے تجربے کا فائدہ عوام تک پہنچائیں اور اپنی کارکردگی سے ماتحتوں کے لئے ایک اچھی مثال بنیں اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کے لئے کام کریں اس موقع پر وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے باصلاحیت افسران کی ٹیم تشکیل دی جائے ۔

افسران سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ملکی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گزشتہ دو سالوں کے دوران کسی افسر کا سیاسی بنیادوں پر تبادلہ نہیں کیا گیا اور مسلم لیگ کی حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی بلکہ کارکردگی پر یقین رکھتی ہے اور وہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے ثمرات واضح طو رپر نظر آ رہے ہیں ۔