سپریم کورٹ، این اے 125 با رے درخواست کی سماعت 15 جون تک ملتوی

جمعرات 11 جون 2015 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سپریم کورٹ نے این اے 125 لاہور میں خواجہ سعد رفیق کی الیکشن ٹربیو نل کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 3 رکنی بینچ کی عدم موجودگی کی وجہ سے 15 جون تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جمعرات کو مقدمے کی سماعت کی اس دوران فریقین کے وکلاء پیش ہوئے تاہم عدالت نے کہا کہ چونکہ مذکورہ مقدمے کی سماعت 3 رکنی بینچ ہی کر سکتا ہے اس وقت 2رکنی بینچ کام کا رہا ہے لہذا اس کیس کی سماعت اب 15 جون کو تین رکنی بینچ ہی کرے گا ۔

بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پیر کو فل کورٹ بینچ فوجی عدالتوں کے خلاف سماعت کرے گا تو اس کیس کی سماعت کیسے ہو گی تو اس پر عدالت نے کہا کہ پیر کو فل کورٹ بینچ نہیں ہے لہذا آپ کے مقدمے کی سماعت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :