Live Updates

سپریم کورٹ ، تحریک انصاف کے استعفوں کے معاملہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

جمعرات 11 جون 2015 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے ممبران کے استعفوں کا معاملہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کو آئینی و قانونی معاونت کے لئے طلب کر لیا ہے جبکہ عدالت نے کہا ہے کہ سپیکر اسمبلی کے پاس استعفوں کا معاملہ تھا انہوں نے اس پر کیوں کچھ نہیں کیا ایک درخواست گزار نے تو ارکان کو فریق تک نہیں بنایا اس پر عدالت کیاکر سکتی ہے ۔

یہ ریمارکس جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جمعرات کے روز مسلم لیگ ن کے ظفر علی شاہ اور شاہد اورکزئی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران دیئے ہیں دوران سماعت ظفر علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ تحریک انصاف کے ارکان اپنی نشستوں سے مستعفی ہو چکے ہیں اب یہ نشستیں خالی ہو چکی ہیں سپیکر قومی اسمبلی الیکشن کمیشن کو خط لکھے اور ان سے کہا جائے کہ وہ خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائیں ۔

(جاری ہے)

اس پر عدالت نے کہا کہ پی ٹی اے ممبران کو تسلی کے لئے کیا نوٹس جاری کئے گئے ایسا کیوں نہیں ہو سکا ۔ اس پر درخواست گزار نے کہا کہ ارکان ایک دو بار سپیکر کے چیمبر میں گئے مگر شاہد وہ موجود نہ تھے ۔ شاہد اورکزئی سے پوچھا گیا کہ آپ نے ارکان کو تو فریق بنایا ہی نہیں تو پھر عدالت کس طرح کارروائی کر سکتی ہے ۔ اس پر شاہد اورکزئی نے کہا کہ مجھے ان کے نام معلوم نہیں عدالت نے کہا کہ آپ درخواست دے رہے تھے آپ کو نام معلوم ہونے چاہیں تھے یہ عدالت کا کام نہیں کہ وہ نام معلوم کر کے دے۔نام معلوم نہ تھے تو درخواست دائر نہیں کرنی تھی بعدازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات