بیرونی تجارت میں پاکستان کو19ارب 73 کروڑ ڈالر خسارہ

جمعرات 11 جون 2015 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) برآمدات میں کمی کے باعث رواں مالی سال گیارہ ماہ کے دوران بیرونی تجارت میں پاکستان کو انیس ارب تہتر کروڑ ڈالر خسارہ ہوا، روپے کی بے قدری اور توازن ادائیگی میں مشکلات کے خدشات بڑھ گئے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق حکومت نے مالی سال دوہزار چودہ پندرہ کے لیے تجارتی خسارے کا ہدف سترہ ارب بیس کروڑ ڈالر مقرر کیا تھا، تاہم رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران تجارتی خسارہ گیارہ فیصد اضافے سے انیس ارب تہتر کروڑ ڈالر رہا، جو گذشتہ مالی سال گیارہ ماہ میں سترہ ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالر تھا، رواں مالی سال گیارہ ماہ کے دوران برآمدات پانچ فیصد کمی سے اکیس ارب ستاسی کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات دو فیصد بڑھ کر اکتالیس ارب اکسٹھ کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو برآمدی ہدف کا حصول،ادائیگیوں کا توازن اور روپے کی قدر کو برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :