”سٹینڈرڈ اینڈ پورز“نے امریکہ میں کریڈٹ ریٹنگ اے اے پلس ہونے کی تصدیق کردی

جمعرات 11 جون 2015 15:00

واشنگٹن ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) عالمی ریٹنگ ایجنسی ”سٹینڈرڈ اینڈ پورز“نے امریکہ میں کریڈٹ ریٹنگ اے اے پلس ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق چار سال قبل امریکہ میں کریڈٹ ریٹنگ اے اے اے تھی تاہم موجودہ شرح اے اے پلس جبکہ پالیسی سازی کی شرح کمزور ہے۔اس کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کی کشمکش اور پالیسی سازی میں کم دلچسپی کے باعث کریڈٹ ریٹنگ میں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :