یونان کی اعلی عدالت نے پنشنوں میں کٹوتی کے حکومتی فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا

جمعرات 11 جون 2015 15:00

ایتھنز۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) یونان کی اعلی انتظامی عدالت نے مالیاتی بحران کے باعث 2012 ء میں پنشنوں میں کٹوتی کے حکومتی فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پرانی شرح سے ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کی اعلی انتظامی عدالت ”کونسل آف سٹیٹ“ کی جانب سے پرائیویٹ شعبے کے حوالے سے گزشتہ روز سامنے آنے والے فیصلے میں حکم دیا گیا کہ یورپی امدادی پیکج کے نام پر پنشنوں میں کی جانے والی 5 سے 10 فیصد تک کی جانے والی کٹوتیاں غیر آئینی ہیں اور متاثرین کو فوری طور پر پرانی شرح سے ادائیگی کی جائے۔

عدالت کے حالیہ فیصلے سے امدادی معاہدے کی مخالف حالیہ حکومت کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں جو قومی مالیاتی بحران کو سہارا دینے کیلئے نرم شرائط پر ایک اور بیل آؤٹ پیکج کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔