بھارتی حکمرانوں کا ٹرا ئیل ہو نا چا ہیے ،رحمان ملک

جمعرات 11 جون 2015 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلی دفعہ دھمکی نہیں دی یہ اس وقت سے دھمکیاں دے رہا ہے جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے‘ فارم 15 تیس سے پینتیس ہزار تک نظر نہیں آئے‘ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کی مذمت کرتا ہوں اور ساتھ ہی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بنگلہ دیش بنانے میں کانگریس سازش کو بے نقاب کیا جو اس وقت پاکستان کو تورنے اور قتل عام میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے تسلیم کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں قتل عام اور پاکستان کو توڑنے کی سازش میں بھارت ملوث تھا اس حوالے سے اس وقت کے بھارتی حکمرانوں کے خلاف ٹرائیل ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے مودی کے خلاف آواز میں نے اٹھائی ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ ہم برما کی عوام کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں مگر یہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ برما کی عوام کے حقوق کے لئے اقوام متحدہ میں اس مسئلے کو اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ برما کے مسلمانوں کے لئے آواز اٹھائے اور مسلم امہ کو جاگنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اصف علی زرداری بیان دے چکے ہیں۔ کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ فارم 15 کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن انکوائری کر رہا ہے جبکہ فارم 15‘ تیس سے پینتیس ہزار نظر نہیں آئے اور باقی جو تھیلوں میں ہیں وہ بھی مکمل نہیں ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی شکست پر افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں بول ٹی وی کو لائسنس نہیں دیا گیا