بھا رت سے لڑائی نہیں چاہتے کیونکہ جنگ سے غریب لوگ متاثر ہوتے ہیں،سینیٹر مشاہد اللہ
جمعرات 11 جون 2015 15:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بزدلانہ بیانات دے رہے ہیں اور ان کے غیر سنجیدہ بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے‘ ہم بھارت سے لڑائی نہیں چاہتے‘ وزیراعظم نواز شریف نے ایک حد تک بھارتی وزیراعظم کو جواب دیا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم گرجتے نہیں برستے ہیں اور جب برسنے کا وقت ہو گا ہم برسیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں اور اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کے لوگوں کو امن اور خوشحالی چاہئے اور ان کے سماجی مسائل حل ہونے چاہئیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ وہ حکومت میں آ کر ہندوستان کے دن کو بدلیں گے۔ کیا وہ جنگ لڑ کے ملک کے دن کو بدلیں گے ایسا نہیں ہو گا بلکہ اس سے ملک تباہ ہو جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ بھارت کے بیانات اور رویے کے حوالے سے انٹرنیشنل سطح پر اپنا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لڑائی نہیں چاہتے کیونکہ جنگ سے غریب لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ وہ ہندوستان کو ذمہ دار ریاست بنائیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھارت کے رویے کے متعلق سوچنا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.