یمن میں ایرانی سفارتخانے پر مزید حملے کی صورت میں سعودی عرب سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے ،ایران کی دھمکی

جمعرات 11 جون 2015 16:13

تہران / صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) ایران نے دھمکی دی ہے کہ یمن میں اسکے سفارتخانے پر مزید حملے کی صورت میں سعودی عرب سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں ایرانی سفارتخانہ ایک بار پھر سعودی اتحاد کی بمباری کی زدمیں آگیا ،تہران نے مزید حملون کی صورت میں سعودی عرب کو دھمکی دی ہے کہ وہ سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے ۔

(جاری ہے)

ایران نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کو آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ایرانی سفارتخانے کو سعودی اتحادی افواج کی جانبسے دوبار نشانہ بنایا گے اہے جس سے سفارتخانے کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔سیکورٹی کونسل حملے پر فوری ردعمل ظاہر کرے ۔دوسری جانب یمنی سرحد کے قریب دو سعودی شہریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سعودی افواج نے سرحدی علاقوں پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 19 افراد مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :