چلی ،پولیس اور طلبہ میں تصادم ، مظاہرین کی جانب سے شدید پتھراؤ،متعدد افراد زخمی

جمعرات 11 جون 2015 16:13

#سین تیاگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) چلی کے دارالحکومت سین تیاگو میں پولیس اور طلبا کے درمیان تصادم اور شدید پتھراؤ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابقسین تیاگو میں پولیس اور طلبا کے درمیان تصادم ہو گیا ، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ چلی کی صدر کی جانب سے نظام تعلیم میں کی گئی اصلاحات پر طلبا سے مشاورت نہیں کی گئی ، صدرکی جانب سے کی گئی اصلاحات ناکافی ہیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے پانی کی توپ کا استعمال کیا گیا ، احتجاج میں اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :