مضان میں قیدیوں کا مینیو تبدیل ،معیاری کھانے کیساتھ سحر میں چائے ،افطاری میں کھجوریں اور شربت بھی دیا جائیگا‘ چوہدری ارشد سعید

جمعرات 11 جون 2015 16:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مشیر وزیراعلی برائے جیل خانہ جات چوہدری ارشد سعید نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صوبہ کی جیلوں کا مینیو تبدیل کردیا جائے گا اور قیدیوں کو کھانے کے ساتھ سحری کے وقت چائے اور افطاری کے وقت کھجوریں اور شربت بھی دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ جیل کے اچانک دورے کے دوران مشیر وزیراعلی نے کہا کہ اس ضمن میں سپرنٹنڈنٹ حضرات نے خریداری بھی شروع کردی ہے۔

مشیر وزیراعلی نے جیل کے دورے کے دوران وزٹرذزشیڈ، فلٹریشن پلانٹ ، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر، قیدیوں کی بیرکوں اور کچن کا بھی معائنہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ پینتھرٹائر بنانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ آخری مراحل میں ہے جو نوعمر قیدیوں کو روزگار فراہم کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں قیدیوں کی خوراک کا خصوصی خیال رکھا جائے۔