بان کی مون سے ڈاکٹر الدریویش کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام ایک عالمی دین ہے ، یہ امن کی ترویج کی حوصلہ افزائی اور متشدد رجحانات سے روکتا ہے،صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 11 جون 2015 17:17

آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔یہ ملاقات قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والی پانچویں عالمی مذاہب کانگرس کے دوران ہوئی ۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر الدریویش نے کہا کہ اسلام ایک عالمی دین ہے جو ہمیشہ امن کی ترویج کے لیے حوصلہ افزائی کرتا ہے اور متشدد رجحانات سے روکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام میں انسانی حقوق کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ صدر اسلامی یونیورسٹی نے یہ بھی کہا کہ اسلام ایسا دین ہے جوبین المذاہب ہم آہنگی اور تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے ۔ اس موقع پر اسلامی یونیورسٹی کے بارے بات کرتے ہوئے نے ڈاکٹر الدریویش نے عالمی راہنما کو یونیورسٹی کی تیس سال پر محیط خدمات بارے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر الدریویش نے بان کی مون کو حالیہ دنوں اسلامی یونیورسٹی میں ’’ہیومنیٹرین لا‘‘ کے موضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس کے بارے میں بھی بتایا۔ اس موقع پر بان کی مون نے ڈاکٹر الدرویویش کا شکریہ ادا کیا اور اسلامی یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :