عمرہ زائرین حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھیں‘سعودی ماہرین صحت

جمعرات 11 جون 2015 17:18

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)سعودی ماہرین صحت نے عمرہ کے لئے آنے والے زائرین میں حفظان صحت کے اصولوں پر عمل در آمد اور متعدی امراض سے بچاؤ کے لئے حفاظی ٹیکے لگوانے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں عمرے کے موقع پر مختلف ملکوں سے کثیر تعداد میں زائرین کے یہاں جمع ہونے سے بیماریاں ایک سے دوسرے شخص میں پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زائرین کی طرف سے حفاظتی ٹیکے لگوانا اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا وبائی امراض کی روک تھام میں مدد گار ہوتا ہے ۔