Live Updates

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس سترہ جون کو طلب

جمعرات 11 جون 2015 17:36

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس سترہ جون کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ پشاور سمیت صوبے بھر غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاسیں بھی سترہ جون کو منعقد ہو نگی جبکہ بعض مقامات پر سولہ جون کو اجلاسیں ہو نگی ۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی سترہ جون کو عید گاہ میں منعقد ہو گا جس میں چاند دیکھنے کے شواہد کا جائزہ لیا جائے گا ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے صوبائی زونل رویت ہلال کمیٹی کو اس ضمن میں آگاہ کر دیا گیا ہے `

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات