نریندر مودی کے پاکستان توڑنے کے اعتراف پر انسانی حقوق فرنٹ انٹر نیشنل کا جی پی او چوک لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 11 جون 2015 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) نریندر مودی کے پاکستان توڑنے کے اعتراف پر انسانی حقوق فرنٹ انٹر نیشنل کے سربراہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا وکلا ء سول سوسائٹی کے احتجاجی مظاہرے سے جی پی او چوک لاہور ہائی کورٹ میں خطا ب۔

(جاری ہے)

نریندر مودی کے پاکستان توڑنے کے اعتراف پر انسانی حقوق فرنٹ انٹر نیشنل کے سربراہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے وکلا ء سول سوسائٹی کے احتجاجی مظاہرئے سے جی پی او چوک لاہور ہائی کورٹ میں خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کے لئے انسانی حقوق فرنٹ انٹر نیشنل کی تین رْکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

اشرف عاصمی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ جاوید مصطفائی ،وحید ملک ایڈووکیٹ،ایڈووکیٹ اشرف عاصمی کی معاونت کریں گے مظاہرئے سے جماعت اسلامی پنجاب کے امیراور پنجاب اسمبلی میں صوبائی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر ممتاز قانون دان راجہ ذوالقرنین ایڈووکیٹ ،جمیل فیضی ایڈووکیٹ ،راء شکیل ا یڈووکیٹ۔ تحریک آزاد کشمیر کے ممتاز رہنما علی اصغر شاہین نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :