بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا منفی رویہ قابل مذمت ہے ،پاکستان عالمی سطح پر آواز بلند کرے‘ عابد حسین صدیقی

جمعرات 11 جون 2015 18:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا منفی رویہ قابل مذمت ہے ،پاکستان اس منفی رویے پر عالمی سطح پر آواز بلند کرے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مخالفانہ بیانات بہت مایوس کن اور خطے میں امن کے منافی ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ بھارتی روئیے اور بیانات کا نوٹس لے اور عالمی عدالت میں اس کا مقدمہ چلائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت نے بزدلانہ پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے جنوبی ایشیاء کے امن اور ترقی کیلئے حکومت کشمیر پالیسی کو واضح کرکے اس پر عمل درآمد کرے یو این او کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے اس حوالے سے بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔ حکومت پاکستان عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو اٹھانے کیلئے سفارتی سطح پر کام کو بڑھائے۔

متعلقہ عنوان :