ایل سی سی اے کمشنر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء میں پول میچز کا سلسلہ جاری ،نویں روز بھی تین میچز کا فیصلہ

جمعرات 11 جون 2015 18:11

ایل سی سی اے کمشنر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء میں پول میچز کا سلسلہ جاری ،نویں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ایل سی سی اے کمشنر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء میں پول میچز کا سلسلہ جاری ہے ٹورنامنٹ کے نویں روز بھی تین میچز کا فیصلہ ہو گیا ۔باغ جناح میں کھیلے جانے والے واحد میچ میں میجی بیکن ہاوس نے ایمبرائیڈری کپس کو 182رنز کے بڑے مارجن سے مات دی میجی بیکن ہاوس نے پہلے کھیل کر 249رنز بنائے جس میں اسد پرویز کے 11، جہانزیب نوید کے 47اور شافع ملک کے 37نمایاں رنز شامل تھے عبداﷲ عثمان نے 4وکٹیں حاصل کیں جواب میں ایمبرائیڈری کپس 67رنز پر آل آوٹ ہوگئی شافع ملک، بلال شفاقت، ارسلان شاہ اور اسد پرویز نے 2,2وکٹیں حاصل کیں اسد پرویز مین آف دی میچ قرار پائے ۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ہارویسٹ گروپ ایچی سن نے جی ایچ ایس گلبرگ کو 10وکٹوں سے زیر کیا جی ایچ ایس گلبر گ نے 116رنز بنائے جس میں محمد مدثر کے 37رنز شامل تھے حاتم صدیق، ابتسام الحق اور نائیل ڈار نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ہارویسٹ ایچی سن نے ہدف بغیر کسی نقصان کے عبور کر لیا رافع کریم نے 64اور ابتسام الحق 34رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ابتسام الحق مین آف دی میچ قرار پائے ۔

(جاری ہے)

اسی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے دن کے دوسرے میچ میں وائی ٹرائٹ جی ایچ ایس ٹاؤن شپ نے سپورٹس میکس سٹی کو 10وکٹوں سے مات دی سٹی سکول نے پہلے کھیل کر تمام وکٹوں کے نقصان 78رنز بنائے جس میں عبدالاحد کے 29نمایاں رنز شامل تھے راؤ فہیم نے 3، وہاب احمد، حسن نصیب اور محمد فیصل نے 2,2وکٹیں حاصل کیں وائی ٹرائب ٹاون شپ نے ہدف بغیر کسی نقصان کے عبور کر لیا راؤ فہیم نے 44اور حمزہ قاسم نے 23رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی راؤ فہیم کو مین آٖف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :