جرمن پارلیمان کے کمپیوٹرنظام ابھی بھی سائبر حملے کی زد میں ہیں

جمعرات 11 جون 2015 18:35

برلن۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جرمن پارلیمان کے کمپیوٹرنظام ابھی بھی سائبر حملے کی زد میں ہے۔جریدے ڈیئر اشپیگل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ پارلیمان کے کمپیوٹرز پر سائبر حملے کو چار ہفتے گزر چکے ہیں اور ابھی بھی اعداد و شمار اور دستاویزات کی کسی نامعلوم مقام کی جانب منتقلی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس ہیکنگ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سائبر حملے میں اندازوں سے کہیں زیادہ نقصان ہوا ہے۔ مواصلات کے شعبے کی حفاظت پر مامور محکمے نے بھی کمپیوٹرز کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔

متعلقہ عنوان :