حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں سوتی دھاگے اور کپڑے پر سیلز ٹیکس 3فیصد اور ٹیکسٹائل مصنوعات پر سیلز ٹیکس 5فیصد کرنے کی تجویز پر نظر ثانی یقینی بنائے، سنٹرل چیئرمین پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن
جمعرات 11 جون 2015 18:56
فیصل آباد ۔11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سنٹرل چیئرمین خلیل قیصر شمس گچھا نے کہاہے کہ بھارت سے سستے دھاگے اور روس سے سستے کپڑے کی بے دریغ امپورٹ نے مقامی مارکیٹ کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے جبکہ دھاگے اور کپڑے پر سیلز ٹیکس میں مزید اضافہ سے یارن و ٹیکسٹائل کی صنعت مزید ابتری کاشکار ہو جائیگی لہٰذا حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں سوتی دھاگے اور کپڑے پر سیلز ٹیکس 3فیصد اور ٹیکسٹائل مصنوعات پر سیلز ٹیکس 5فیصد کرنے کی تجویز پر فوری نظر ثانی یقینی بنائے ۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ بجٹ میں سوتی دھاگے اور کپڑے پر سیلز ٹیکس 3فیصد اور ٹیکسٹائل مصنوعات پر سیلز ٹیکس 5فیصدکردیا گیا ہے، ٹیکسٹائل کا شعبہ پہلے ہی سخت مشکلات میں ہے جبکہ سوتی دھاگے اور کپڑے کی تجارت مختلف قسم کے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ انڈیا سے سستے دھاگے اور روس سے سستے کپڑے کی امپورٹ سے مقامی مارکیٹ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور ہم مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں کیونکہ دھاگے اور کپڑے پر ہر سال سیلز ٹیکس بڑھایا جارہا ہے جس سے ٹیکسٹائل کی صنعت کا خام مال مہنگا ہورہا ہے اور ہماری ٹیکسٹائل ایکسپورٹ مصنوعات حریف ممالک کا مقابلہ نہیں کررہیں اور گذشتہ 11ماہ سے اس میں مسلسل 7فیصدکمی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھاگے اور کپڑے پر ٹیکسوں کے بوجھ میں اضافہ سے تاجر تباہی کا شکار ہوجائیں گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی کی جانب توجہ دے تاکہ انڈسٹریل سیکٹر کو مشکل حالات سے نکالنا ممکن ہو سکے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.