جاپان میں پاکستانی سفیر کی ”جاپان ٹائمز “کے صدر اورمنیجنگ ایڈیٹر سے ملاقات

جمعرات 11 جون 2015 19:00

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جاپان میں پاکستان کے سفیر نے جمعرات کو ٹوکیو میں جاپان ٹائمز کے صدر ٹاکی ہارو تسوسومی اور منیجنگ ایڈیٹر ایڈن کارک ال سے ملاقات کی۔ پاکستانی سفیرنے انہیں”چرچ آف پاکستان“ اور”عشق اور صوفی روایات“ کی کتابیں اور ڈی وی ڈی پیش کیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں جاپانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جاپان میں پاکستانی سفیر نے ٹوکیو میں جاپان ٹائمز کے صدر اورمنیجنگ ایڈیٹر سے ملاقات کے دوران پاکستان کی اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ترقی کو اجاگرکیا۔

اس موقع پر انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ پاکستانی سفیر نے جاپان ٹائمز کے صدر اورمنیجنگ ایڈیٹرکو”چرچ آف پاکستان“اور”عشق اور صوفی روایات“ کے حوالے سے کتابیں اورڈی وی ڈی بھی پیش کیں۔