اسلام آباد میں قائم غیر قانونی کچی آبادیوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی

جمعرات 11 جون 2015 19:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں قائم غیر قانونی کچی آبادیوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج جمعہ کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے تھے عدالت نے متعلقہ حکام کو کچی آبادیوں کے معاملے پر لائحہ عمل تیار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی

متعلقہ عنوان :