شاہ فیصل زون میں برساتی نالوں پر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا
جمعرات 11 جون 2015 19:25
کراچی ۔ 11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) شاہ فیصل زون میں آپریشن کے دوران بسم اللہ ٹاؤن اور گرین ٹاؤن کے برساتی نالوں پر قائم تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں برساتی نالوں کی صفائی کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کر دیا گیا۔
نالوں پر قائم تجاوزات اور تعمیرات کے حوالے سے عوامی شکایات پر ضلع انتظامیہ کے تعاون سے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی محکمہ انسداد تجاوزات سیل نے بسم اللہ ٹاؤن اور گرین ٹاؤن میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرکے نکاسی آب کے نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیا۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا کہ عوامی سہولیات کی راہ میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، برساتی نالوں اور سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.