پاکپتن، چوری کی پانچ وارداتوں میں زیورات، نقدی ، مویشی چرا لئے گئے

جمعرات 11 جون 2015 20:48

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) چو ر ی کی 5 وارداتوں طلائی زیورات، چاندی،پارچا ت،نقدی،کیمرہ قیمتی مویشیوں چرا لئے گئے پہلی واردات میں ملکہ ہانس قصبہ کا رضا حسین اپنی فیملی کے ساتھ شادی میں گیا ہوا تھاکہ تین چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر 130000 روپے مالیت کے طلائی زیورات، چاندی،پارچا ت چرا لئے گئے دوسری واردات میں کے محلہ فرید نگر کر محمد نثار کے گھر سے 35000نقدی اور کیمرہ چار چور چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

تیسری واردات میں محمد رفیع چک جمن شاہ نے اپنا 40000 روپے مالیت کا موٹر سائیکل SLL-1992 گھر کے باہرکھڑا کیا تین چور چرا کر لے گئے چوتھی واردات میں چک67-D کے محمد نواب کے احا طہ مویشیاں سے 5 لاکھ مالیت کی بھینسیں اور گائے چو ری کرلے گئے پانچویں واردات میں چک کالے شاہ کے لیاقت علی کے احا طہ مویشیاں سے 150000 مالیت کی گائے اوبچھڑی چو ری کرلے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔