لاہور،حساس اداروں ‘اے ایس ایف کی بروقت کارروائی ،غیر ملکی نجی ائیر لائن کی پرواز کو ہائی جیک کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی
تھائی لینڈ کی شہریت رکھنے والے چار مسافرگرفتار، تھائی ائیر لائن کی پرواز 346کو ہائی جیک کرنا چاہتے تھے ، تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل ایک مسافر نے مبینہ طور پر آخری چیکنگ پوائنٹ سے اسلحہ بھی کلیئر کرا لیا تھا
جمعرات 11 جون 2015 20:55
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) حساس اداروں اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کی بروقت کارروائی کے باعث نجی ائیر لائن کی لاہور سے بنکاک جانیوالی پرواز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،حساس اداروں نے تھائی لینڈ کی شہریت رکھنے والے چار مسافروں کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ، چاروں افراد مسلم نیشنل سوات کے مدرسہ مرکز القاسم میں زیر تعلیم ہیں اور بذریعہ بس سوات سے لاہور پہنچے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق 8اور9جون کی درمیانی شب تھائی لینڈ کی شہریت رکھنے والے چار مسافر لاہور سے تھائی ائیر لائن کی پرواز 346کے ذریعے بنکاک جانے کے لئے لاہور ائیر پورٹ پہنچے ۔ مذکورہ مسافروں کے ایک ساتھی نے مبینہ طور پر آخری چیکنگ پوائنٹ سے اسلحہ اور گولیاں بھی کلیئر کرا لی تھیں حساس اداروں اور اے ایس ایف کے درمیان رابطے اور بروقت کارروائی کے بعد چاروں مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا گیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.