گوجرانوالہ‘خاوند کے واجبات کا تنازعہ‘ خاتون نے سسرالی گھر کوآگ لگا دی

جمعرات 11 جون 2015 20:55

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )خاوند کے واجبات کا تنازعہ‘ خاتون نے سسرالی گھر کوآگ لگا دی ‘ساس اوردوبچوں کاجلانے کی کوشش ۔بتایاگیا ہے کہ نظام پورہ اروپ کی حلیمہ بی بی جس کا خاوند اصغر واپڈا ملازم تھا جوایک سال قبل پراسرار طورپرجاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

خاوند کی وفات کے بعد حلیمہ بی بی اوراس کی ساس کے درمیان اصغر کے محکمانہ واجبات اورپینشن کا تنازعہ چل رہا تھااسی رنجش پر گزشتہ روزحلیمہ بی بی اپنے سسرالی گھر گئی جہاں اس نے مبینہ تیل چھڑک کر گھر کوآگ لگادی اس دورا ن اس نے اپنی ساس اوراپنے دو بچوں کو بھی آگ میں پھینکنے کی کوشش کی تاہم شوروغل سن کر اہل محلہ جمع ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے ملزمہ کوحراست میں لے کرضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے ۔