Live Updates

حکمران پنجاب کے بجٹ میں غریب عوام کو دھوکے کے سواء کچھ نہیں دیں گے‘زرقاتیمور

پی ٹی آئی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی خواتین کو آگے آنے کا موقع فراہم کرے گی‘اجلاس سے خطاب

جمعرات 11 جون 2015 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ لاہور کی صدر ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہا پی ٹی آئی نے خواتین کو ہر سطح پر بھرپور نمائندگی دی ہے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی خواتین کو آگے آنے کا موقع فراہم کرے گی تاکہ وہ منتخب ہو کر عوام کی خدمت کرنے کا موقع مل سکے خواتین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور ملکی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے لئے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر جمع ہوں وہ گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ کہ حکمران پنجاب کے بجٹ میں غریب عوام کو دھوکے کے سواء کچھ نہیں دیں گے لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے ،مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے حکومت ہر شعبہ میں عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غریب عوام کا معاشی قتل عام کر رہی ہے حکومت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہے اور حکومت نے عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام حکمرانوں سے سخت مایوس ہو چکے ہے کیونکہ حکمرانوں نے غریب کش بجٹ پیش کر کے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔اجلاس میں رابعہ طاہر، سعدیہ سہیل ایم پی اے، عاصمہ وزیر،شمسی ظفر، ڈاکٹر جویریہ، نجمہ حلیم، بینا امتیاز، ثمینہ مانو شریک تھی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات