برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم دیکھ اپنے سارے دکھ بھول گئے ہیں‘مجید غوری

حکومت پاکستان بھی ترکی کی طرح اپنی فوجیں برما بھیجنے کیلئے عملی اقدامات کرے‘صدر عوامی رکشہ یونین

جمعرات 11 جون 2015 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم دیکھ اپنے سارے دکھ بھول گئے ہیں،مسلمہ امہ روہنگیا کے مسلمانو ں کی مددکرنے میں دیر نہ کرے ،جو مسلمان بچ گئے ہیں ان کی رہائش ، کھانے پینے کا بندو بست کیا جائے،سمندر کے پانیوں میں موجودلوگوں کو بچانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں،حکومت پاکستان بھی ترکی کی طرح اپنی فوجیں برما بھیجنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے ٹاؤن شپ سیکٹر میں برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ آنے میں چند دن باقی ہیں۔ اقوام متحدہ ان کو محفوظ پنگاہیں مہیہ کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے ۔ تاکہ وہ بھی رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :