پولیس نے انسدا د دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ صفورا میں گرفتار دو ملزمان کو مزید پانچ مقدمات میں پیش کردیا

جمعرات 11 جون 2015 21:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پولیس نے انسدا د دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ صفورا میں گرفتار دو ملزمان کو مزید پانچ مقدمات میں پیش کردیا پولیس نے سانحہ صفورا میں گرفتار ملزمان سعد عزیز اور طاہر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزم سعد عزیز کو اسلامک ریسرچ سینٹر پر حملہ اور ناظم آباد میں پولیس مقابلہ اور دھماکہ خیز مواد کیس مین چوبیس جون اور ملزم طاہر حسین کو حیدری کریکر حملہ کیس،یوسن پالزہ میں دہرے قتل اور ناظم آباد میں پولیس مقابلہ کیس میں چوبیس جون تک جیل ریمانڈ پر بھیج دیا جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گلشن اقبال سے گرفتار ایم کیوایم کے سیکٹر انچارج شاہدعرف مارگلہ کو نوے دن کی نظر بندی پر رینجزر کے حوالے کردیا رینجزر ذرائع کے مطابق ملزم کو ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے اور یہ جرائم کی کئی وارداتوں میں مطلوب ہے ۔

متعلقہ عنوان :