سندھ ہائیکورٹ نے سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی

جمعرات 11 جون 2015 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی سندھ ہائیکورٹ میں ذوالفقار شلوانی نے درخواست دائر کی تھی کہ محکمہ نیب ان کیخلاف کارروائی کررہاہے اور مستقل نوٹس بھیجے جارہے ہیں جبکہ وہ ان نوٹسز کا جواب بھیجے چکے ہیں ان کو نیب کی جانب سے حراسان کیا جارہا ہے اور خدشہ ہے کہ ان کو گرفتار نہ کرلیا جائے لہذان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کرتے ہوئے ذوالفقار شلوانی کی پانچ لاکھہ روپے کے عوض درخواست ضمانت تیس جون تک منظور کرلی

متعلقہ عنوان :