پنجاب میں پولیس کے ناکوں پر نہ رکنے والوں پر پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرنے سے روک دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جون 2015 21:21

پنجاب میں پولیس کے ناکوں پر نہ رکنے والوں پر پولیس اہلکاروں کو فائرنگ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جون 2015 ء) پنجاب میں پولیس کے ناکوں پر نہ رکنے والوں پر پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرنے سے روک دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پولیس ناکے پر فائرنگ کے واقع کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے ناکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کیلئے نیا ایس او پی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے ایس پی او کے مطابق آئندہ ناکے پر نہ رکنے والوں پر پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ناکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کیلئے بلٹ پروف جیکٹ، بلاسٹک اور ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ناکوں پر جذباتی، نفسیاتی یا کسی ذہنی مرض میں مبتلا اہلکار تعینات نہیں کیے جائیں گے جبکہ پولیس اہلکار ناکے پر 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :