ڈاکٹر کو تھپر مارنے پر بھارتی گلوکار میکا سنگھ گرفتار

جمعرات 11 جون 2015 21:30

ڈاکٹر کو تھپر مارنے پر بھارتی گلوکار میکا سنگھ گرفتار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) میوزیکل کنسرٹ کے دوران ڈاکٹر کو تھپڑ مارنا بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے گرفتار کر لیا تاہم میکا سنگھ نے کچھ ہی دیر میں ضمانت کرا لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال 11 اپریل کو بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے نئی دہلی میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران ڈاکٹر کو تھپڑ مارا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرکی طرف سے شکایت درج کرائی گئی جس پر پولیس نے انھیں نوٹس جاری کیا اور کارروائی کرتے ہوئے میکا سنگھ کو گرفتار کر لیا تاہم کچھ ہی دیر میں میکا سنگھ ضمانت پر رہا ہو گئے۔

واضع رہے کہ میکا سنگھ کا شمار بھارت کے صف اول کے گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں میں پلے بیک سنگنگ بھی کی ہے۔ میکا سنگھ کے گائے ہوئے گانے فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں۔ میکا سنگھ معروف گلوکار دلیر مہدی کے چھوٹے بھائی ہیں۔