سپریم کورٹ کا مغلپورہ میں 5سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کی ہر حال میں گرفتاری کا حکم

ایس پی سی آئی اے کی ملزم کی گرفتاری کیلئے مزید مہلت کی استدعا ،کتنی مہلت چاہیے ، ابھی تک ملزم گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ‘ جسٹس شیخ عظمت سعید کے ریمارکس

جمعرات 11 جون 2015 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سپریم کورٹ نے مغلپورہ میں 5سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کی ہر حال میں گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے جواب جمع کرواتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ مغلپورہ میں 5سالہ بچی سے زیادتی کیس میں اب تک 190افراد سے تفتیش کی گئی لیکن اصل ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔

ایس پی سی آئی اے نے ملزم کی گرفتاری کے لئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی۔ جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ کتنی مہلت چاہیے آپ کو ؟، ابھی تک ملزم گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ عدالت نے بچی سے زیادتی کے ملزم کی ہر حال میں گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :