پاک چائنااکنامک کوریڈور منصوبہ بھارت کی تکلیف کا اصل سبب ہے ‘بھارت کا یہ درد کبھی ختم نہیں ہو گا ‘ پاک چائنا اقتصادی راہدری اﷲ تعالیٰ کے فضل سے اپنے پایہ تکمیل تک پہنچے گی

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ناصر عباس جعفری کابھارت کی پاکستان کو دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہار

جمعرات 11 جون 2015 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھارت کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنااکنامک کوریڈور منصوبہ بھارت کی تکلیف کا اصل سبب ہے اور بھارت کا یہ درد کبھی ختم نہیں ہو گا ۔ پاک چائنا اقتصادی راہدری اﷲ تعالیٰ کے فضل سے اپنے پایہ تکمیل تک پہنچے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہماری افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ بھارت کسی بھی قسم کے جارحانہ عزائم اپنے دل سے نکال لے ۔کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کرے۔پاکستان کے ہر شہری کو وطن عزیز کی سلامتی و بقا اپنی جان سے زیادہ مقدم ہے۔اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان پر لشکر کشی کر کے کامیابی ہو گی تو وہ قطعی مغالطے میں ہے۔ ہم اپنی ایک ایک اینٹ کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت سے پہلے بھارت کو یہ بات اپنے دماغ میں اچھی طرح بٹھا لینی چاہیے کہ پوری قوم افواج پاک کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :