راولپنڈی پولیس ان ایکشن ‘14ملزمان گرفتار ‘قبضہ سے اسلحہ و منشیات برآمد

جمعرات 11 جون 2015 22:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے14ملزمان کو گرفتار کر لیا،جن کے قبضہ سے چرس، کھلی شراب ،اسلحہ اور آلات ری فلنگ برآمد کر لیے گئے ،ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔واقعات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے محمد فیصل سے1070گرام چرس، خرم شہزاد سے1050گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے نعمت اﷲ خان سے540گرام چرس ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے محمد ارشد سے1150گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے لیاقت مسیح سے115گرام چرس، تنویر حسین سے 115گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے خرم سے 1120گرام چرس ، تھانہ سٹی پولیس نے وجاہت سلطان سے 02بوتل شراب، تھانہ بنی پولیس نے علی محمد سے 05لیٹر کھلی شراب ، انیس وحید سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجر خان پولیس نے عدنان سے 11لیٹر کھلی شراب ، تھانہ وارث خان پولیس نے وقار شاہین سے01عدد پستول 30بورمعہ05روند، تھانہ نصیر آباد پولیس نے عبداﷲ شاہ کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے اس کے قبضہ سے سلنڈر معہ آلات ری فلنگ برآمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے محمد عظیم کو کھلا پٹرول فروخت کرتے ہوئے قابو کر کے اس کے قبضہ سے پٹرول معہ پیمانے برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :